پاکستان اور سعودیہ میں مسلمان آج اعتکاف بیٹھیں گے

پاکستان اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں مسلمان آج اعتکاف بیٹھیں گے، طاق راتوں میں شب قدر تلاش کریں گے۔

رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے اور لاکھوں فرزندان اسلام نماز مغرب سے قبل مسنون اعتکاف بیٹھیں گے۔

دوسری جانب مسجد نبویﷺ میں اعتکاف کے لیے الیکٹرانک ’’زائرین‘‘ ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن کی گئی۔ 

گنجائش کے مطابق مسجد نبویﷺ میں 4 ہزار 200 مرد و خواتین روزہ دار اعتکاف کررہے ہیں۔

Jمسجد نبویﷺ میں مرد معتکفین کے لیے مغربی چھت مختص کی گئی ہے۔ جبکہ خواتین معتکفات کے لیے مسجد نبویﷺ کے شمال مشرقی حصے کو مختص کیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*