
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے مختلف کارروائیوں کے دوران 1169 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے،ترجمان کراچی پولیس کے مطابق 20 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکو ہلاک ، 20 زخمی ڈاکوؤں سمیت 28 ڈاکوؤں کو گرفتارکیا گیا، ملزمان سے 30 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 16 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 100 کلو 788 گرام چرس، 07 کلو 266 گرام ہیروئین اور 01 کلو 996 گرام آئس/کرسٹل برآمد کی گئی، پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 48 موٹرسائیکلیں اور 5 گاڑیاں تحویل میں لیں۔