
آرکے اسکوائر نیوچالی کی جنریٹر مارکیٹ کی پہلی منزل پر آگ بھڑک اٹھی، تین افراد بے ہوش،43کو ریسکیو کرلیا گیا
آگ لگنے سے عمارت کی پہلی منزل میں دھواں ہی دھواں بھر گیا،آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ نے اسنارکل طلب کرلی
آگ لگنے کے وقت عمارت میں کئی افراد پھنسے ہوئے تھے، جنہیں ریسکیو اہل کاروں نے شیشے توڑ کر عمارت میں داخل ہوکر بچایا
جھلس کرجاں بحق ہونےوالے کی علی اصغر کے نام سے شناخت، آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری، فائر بریگیڈ
کراچی ( کرائم رپورٹر ): نیو چالی کی جنریٹر مارکیٹ میں کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ میں کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ تین افراد بے ہوش ہو گئے۔ اس دوران خواتین سمیت 43 افراد کو ریسکیو کیاتفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو چالی میں جنریٹر مارکیٹ میں قائم آر کے اسکوائر کی پہلی منزل پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص آگ سے جھلسنے اور دم گھٹنے سے جاں بحق اور 3افراد بیہوش ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔آگ لگنے سے عمارت کی پہلی منزل میں دھواں ہی دھواں بھر گیا تھا۔فائربریگیڈ کی6 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی کارکنان آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں، ان کی مدد کیلئے جائے وقوعہ پر اسنارکل بھی موجود ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیو چالی آر کے اسکوائر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔عمارت میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3افراد جھلس کر زخمی ہوئے عمارت کی سیڑھی اور اسنارکل کی مدد سے25سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ آگ لگنے کے وقت عمارت میں کئی افراد پھنسے ہوئے تھے، جنہیں ریسکیو اہل کاروں نے شیشے توڑ کر عمارت میں داخل ہوکر بچایا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے شخص کی لاش جھلسی ہوئی ملی، جس کی شناخت 46 سالہ علی اصغر ولد برہان الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ مرنے والا شخص اسی عمارت میں کام کرتا تھا۔فائربریگیڈ حکام آگ بجھانے اور ریسکیو ٹیم مزید افراد کو تلاش کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ اس موقع پر رینجرز، پولیس اور ایس ایس یو کمانڈوز بھی موجود رہے۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے، ا?پریشن میں 5 فائر بریگیڈز، 2 باو¿زر اور ایک اسنارکل نے حصہ لیا۔عمارت میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد بے ہوش گئے، امدادی ٹیموں نے 9 خواتین سمیت 25 افراد کو دسویں منزل سے ریسکیو کرلیا فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نویں منزل تک عمارت کو کلئیر کروالیا گیا، دسویں منزل پر ریسکو کا کام جاری ہے، واقعے میں اب تک 2 افراد زخمی ہوئے ہیں، بلڈنگ میں آفسز بنے ہوئے ہیں، گراو¿نڈ فلور پر جنیریٹر مارکیٹ ہےریں اثنا میٹھادر پولیس کے ایس ایچ او خان محمد بھٹی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ آر کے اسکوائر کی آخری اور دسویں منزل پر آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے