روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی، روپے کی قدر میں کمی نے کاروباری برادری کو پریشان کردیا، گیلپ سروے
تاریخی مہنگائی نے صارفین کی قوت خرید کو کم کردیا ،سیاسی عدم استحکام سے اقتصادی بحران پیدا ہوا اور کاروباری عدم اعتماد میں اضافہ
صوبہ سندھ اور خیبر پختونخواہ کے تقریباً 70 فیصد اور پنجاب کے 64 فیصد کاروباری اداروں کو خراب حالات کا سامنا ہے، رپورٹ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )معاشی بحران کے باعث کاروباری اعتماد تیزی سے نیچے جارہا ہے، مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی نے کاروباری برادری کو پریشان کردیا۔گیلپ سروے کے مطابق سیاسی عدم استحکام سے اقتصادی بحران پیدا ہوا اور کاروباری عدم اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔سروے کے مطابق پاکستان میں تاریخی مہنگائی نے صارفین کی قوت خرید کو کم کردیا ہے۔سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ 66 فیصد کاروباری ا داروں کو خراب یا بدترحالات کا سامنا ہے، زیادہ خراب کاروباری حالات کا سامنا کرنے والے اداروں کی تعداد میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔گیلپ سروے کے مطابق سندھ اور خیبر پختونخواہ کے تقریباً 70 فیصد جبکہ پنجاب کے 64 فیصد کاروباری اداروں کو خراب حالات کا سامنا ہے