گداگر بھیک کیلیے شہریوں کو جھپٹنے لگے

کراچی : بلدیہ ٹاؤن میں بھیک مانگنے پر تنازع گداگر آپس میں لڑ پڑے، جھگڑے میں ڈنڈے بھی چل پڑے

رمضان المبارک میں کراچی کے شہریوں کے لیے بھکاری درد سر بن گئے ، بھیک کے حصول کے لیے لڑائی جھگڑے، مارپیٹ

بلدیہ سیکٹر 14 سی میں گداگروں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے 4 خواتین سمیت 5 افراد زخمی

جرائم پیشہ عناصر نے گداگروں کے روپ میں وارداتیں شروع کردیں۔ لوگوں کی نظر سے بچنے کیلئے بھکاریوں کا روپ اپنا لیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)رمضان المبارک میں کراچی کے شہریوں کے لیے بھکاری درد سر بن گئے ہیں اور بھیک مانگنے کے لیے شہریوں پر جھپٹنے کے ساتھ آپس میں میں بھی لڑنے مرنے لگے ہیں ، بلدیہ کے علاقے میں بھیک مانگنے پر تنازعہ کے دوران گداگر آپس میں لڑ پڑے اور جھگڑے کے دوران ڈنڈے بھی چل گئے۔حالیہ واقعہ میں بھیک مانگنے کے تنازعہ پر گداگر آپس میں لڑ پڑے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بلدیہ سیکٹر 14 سی میں لڑائی جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے 4 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 45سالہ پٹھانی بی بی، 35سالہ وڈیری ، 30سالہ نسرینہ، 15سالہ نظیمہ اور 35 سالہ پیر بخش شامل ہیں۔واضح رہے کہکراچی سمیت ملک بھر میں ماہ صیام میں پیشہ ور گداگر سادہ لوح شہریوں سے مال بٹورنے میں مصروف ہیں، پیسہ اکٹھا کرنے کے ساتھ بھکاری بھیک کی جگہ کےلئے لڑائی جھگڑا بھی کرتے ہیں۔پیشہ ور بھکاری بڑے شہروں کا ر±خ کرکے خوب نوٹ اکھٹے کرتے ہیں اس کے ساتھ بھیک کے مقام کے حوالے سے لڑائی جھگڑے بھی کرتے ہیں بلکہ بات یہاں ختم نہیں ہوئی باز ایسی رپورٹس بھی ہیں جس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر نے گداگروں کے روپ میں وارداتیں کی اور کبھی جرائم پیشہ عناصر لوگوں کی نظر سے بچنے کیلئے بھکاریوں کا روپ اپنا لیتے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی میں کچھ سماجی شخصیات نے رمضان المبارک میں پیشہ ور بھکاریوں کا بائیکاٹ کرنے اور مستحق و سفید پوش خاندانوں تک امداد پہنچانے کی مہم بھی شروع کررکھی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*