
ایم کیو ایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، مردم شماری اور حلقہ بندیوں سے متعلق بات چیت
ایم کیو ایم وفد نے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے حوالے سے اپنے تحفظات اور شکایات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا
معاہدے پر عمل نہیں کیا جارہا ، ایم کیو ایم ، اس سلسلے میں پی پی کی قیادت سے بات کی جائے گی، شہبا زشریف کی یقین دہانی
مردم شماری صحیح ہونی چاہیے، وہ ٹھیک ہوگی تو سب ٹھیک ہو جائے گا، اور درست نمائندے سامنے آئیں گے۔ فاروق ستار
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں مردم شماری اور حلقہ بندیوں سے متعلق گفتگو کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وفد نے سندھ حکومت کے حوالے سے اپنے تحفظات اور شکایات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا اور شکایت کی کہ پیپلزپارٹی کی حکومت معاہدے پر پیشرفت سے گریزاں ہے اور معاہدے میں جو نکات طے کیے گئے تھے ، ان پر عمل نہیں کیا جارہا۔ جس پر وزیراعظم نے ان کو یقین دہا نی کرائی کہ اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کی قیادت سے بات کی جائے گی ۔اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ایم کیو ایم کے وفد میں فاروق ستار، امین الحق اور دیگر رہنما شامل تھے۔وزیراعظم سے ملاقات کرنے سے قبل امین الحق نے کہا کہ ملاقات میں مردم شماری اور ڈی لیمٹیشن پر گفتگو کریں گے۔فاروق ستار نے کہا کہ ہمارا مسئلہ مردم شماری اور حلقہ بندی کا ہے۔ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں سے صحافی نے سوال کیا کہ آج فاروق ستار بھی آئے، کیا مشاورت ہوگی وزیراعظم سے؟اس پر امین الحق نے کہا کہ جاوید حنیف بھائی بھی ساتھ ہیں مردم شماری پر وزیراعظم سے ملاقات کر رہے ہیں، مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں میں چار پانچ ماہ لگیں گے۔امین الحق نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں اکتوبر اور نومبر میں انتخابات ہو جائیں گے، پارلیمنٹ کی 5 سالہ مدت پوری ہو پھر انتخابات ہونے چاہییں۔فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری صحیح ہونی چاہیے، وہ ٹھیک ہوگی تو سب ٹھیک ہو جائے گا، صحیح مردم شماری ہوگی تو درست نمائندے سامنے آئیں گے