کرمنلز کیخلاف گرینڈ آپریشن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع،منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاو¿ن میں تیزی

آئی جی سندھ کی ذیر صدارت کراچی رینج میں امن وامان کی صورتحال اور اس تناظر میں پولیس اقدامات پر اجلاس، مربوط اور مو¿ثر پولیس ایکشن کے حوالے سے رہنما احکامات جاری

عادی اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف فہرست کے مطابق ایکشن،مفرور ملزمان کی لسٹ کے تحت گرفتاری،منشیات ،اشتہاری/مفرور ملزمان کے خلاف ایکشن سمیت چائینیز کی سیکیورٹی پر بریفنگ

مختلف پروجیکٹس سے وابستہ چائینیز ماہرین،اسٹاف و دیگر اہم افراد کی سیکیورٹی کو ایس او پی کے تحت فول پروف بنایا جائے۔اسٹریٹ کرمنلز سے کوئی رعایت نہ برتی جائے، غلام نبی میمن

کراچی ( کرائم رپورٹر راؤعمران ) کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور اسٹریٹ کریمنلز کا قلع قمع کرنے کے لئے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کردیا اس سلسلے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت کراچی رینج میں امن وامان کی صورتحال اور اس تناظر میں پولیس اقدامات پر اجلاس کا انعقاد۔اجلاس ایجنڈا میں شامل عادی اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف فہرست کے مطابق ایکشن،دوران ڈکیتی قتل اور زخمی کرنیکے کیسز میں مفرور ملزمان کی فہرست کے تحت گرفتاری،منشیات/گٹکا،اشتہاری/مفرور ملزمان کے خلاف ایکشن سمیت چائینیز کی سیکیورٹی پر تینوں زونل ڈی آئی جیز نے پوائنٹ ٹو پوائنٹ مختلف حوالہ جات پر مشتمل بریفنگ دی۔آئی جی سندھ نے اجلاس کو اجلاس ایجنڈا پر مربوط اور مو¿ثر پولیس ایکشن کے حوالے سے رہنما احکامات دیئے عادی اسٹریٹ کریمنلز کی فراہم کردہ فہرست پر پولیس اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے اسٹریٹ کرائم اور اسٹریٹ کریمنلز کا قلع قمع کرنیکے لیئے مزید اقدامات کیئے جائیں دوران ڈکیتی مزاحمت پر معصوم شہریوں کے قتل اور انھیں زخمی کرنیکے مقدمات میں مفرور ملزمان کے خلاف منظم اور مربوط ایکشن لیا جائے ایسے کریمنلز کے خلاف سخت ایکشن وقت کا تقاضہ ہے منشیات اور گٹکا کی خرید و فروخت میں ملوث گروہوں/کارندوں کی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے۔ منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیئے علاقہ کمیونٹیز اور فلاحی اداروں کے کردار کو قابل عمل بنایا جائے جرائم کی مختلف وارداتوں میں مفرور/اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاو¿ن کو مذیدتیزکیاجائے۔غلام نبی میمن نے ہدایات کی کہ سندھ میں مختلف پروجیکٹس سے وابستہ چائینیز ماہرین،اسٹاف و دیگر اہم افراد کی سیکیورٹی کو ایس او پی کے تحت فول پروف بنایا جائے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ اسٹریٹ کریمنلز کو ہر گز نہیں چھوڑیں گے۔ڈی آئی جی ساو¿تھ نے اجلاس کو بتایا کہ گرفتار عادی اسٹریٹ کریمنلز کی تعداد 110 رہی دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل، زخمی کیئے جانیکے کیسز میں 12 مطلوب ملزمان گرفتار چھوٹے بڑے 238 منشیات فروش جبکہ 176 گٹکا ماوا فروشوں کو گرفتار کیا گیا گرفتار اشتہاریوں کی 38 جبکہ مفروروں کی تعداد 113 رہی ڈی آئی جی ویسٹ زون نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پولیس چھاپوں اور ایکشن کے دوران 312 عادی اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کیئے گئے چھوٹے بڑے گرفتار منشیات فروشوں کی 208 جبکہ گٹکا ماوا فروشوں کی تعداد 169 رہی دوران ڈکیتی شہریوں کو قتل اور زخمی کرنیوالے 12 مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا گرفتار اشتہاری ملزمان کی تعداد 25 جبکہ مفرور ملزمان کی تعداد 275 رہی۔اسٹریٹ کرائمز میں گرفتار عادی ملزمان کی تعداد 99 رہی دوران ڈکیتی قتل اور شہریوں کو زخمی کرنیکے کیسز میں مطلوب 35 ملزمان کو گرفتار کیا گیا چھوٹے بڑے 315 منشیات فروش جبکہ 261 گٹکا ماوا سیلرز کو گرفتار کیا گیا 07 ،اشتہاری جبکہ 199 مفرور ملزمان گرفتار ہوئے اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز،کراچی، انویسٹی گیشن، اسپیشل برانچ سمیت زونل ڈی آئی جیز کراچی و دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*