پانی کا K4 منصوبہ تعمیر سے قبل ہی ناکام

ٹھٹھہ سے لے کر کراچی تک اربوں روپے کے بجٹ سے بچھایا گیا قیمتی لوہے کی پائیپ کی چوری نہ رک سکی

کراچی کو کینجھرجھیل سے پانی فراہم کرنے کے منصوبے میں اسٹیل ٹاؤن پولیس کی سرپرستی میں کھلے عام چوری کی وارداتیں

کروڑوں روپے کے پائپ چوری میں پندرہ چوروں کے ٹولے اسٹیل ٹاؤن پولیس کی سرپرستی میں وارداتیں کرنے لگے، ذرائع

چار سالار گوٹھ سے لے کر اسٹیل ٹاو¿ن تک کروڑوں روپے کا کئی کلومیٹر طویل پائپ چوری ہوچکے،، چار پولیس کانسٹیبل سرپرست

کراچی (کرائم رپورٹر) اسٹیل ٹاون پولیس کی مبینہ سرپرستی میں کراچی کوکینجھر جھیل سے پانی فراہم کرنے کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا کے فور منصوبہ تعمیر سے قبل ہی ناکام ہوگیاٹھٹھہ سے لے کر کراچی تک اربوں روپے کے بجٹ سے بچھایا گیا قیمتی لوہے کی پائیپ کی چوری نہ رک سکی، کروڑوں روپے کے پائپ چوری میں پندرہ چوروں کے ٹولے مبینہ طور پر اسٹیل ٹاون پولیس کی سرپرستی میں دیدہ دلیری سے چوری کرنے میں مصروف رہنے لگے اس سلسے میں حاصل کردہ معلومات کے مطابق کراچی میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے کلری جھیل سے کراچی تک اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا کے فور منصوبہ تعمیر ہونے کے قبل سے پہلے ہی ناکام ہوگیا ٹھٹھہ سے لے کر کراچی تک 72 انچ کا بچھایا ہوا اربوں روپے کا قیمتی لوہے کا پائیپ مختلف علاقوں سے گیس کٹر کے ذریعے چوری کرلیا گیا ہے اور اس وقت تک پائپ کی چوری معمول بنی ہوئی ہے پائپ کی چوری ٹھٹھہ، دھابیجی،گھارو،اسٹیل ٹاو¿ن تھانے کی حدود سے چوری کیا گیا ہے اور آخری اطلاع تک چوروں کے پندرہ ٹولے پولیس کی سرپرستی میں روزانہ کی بنا پر پائپ چوری کرتے ہیں اس سلسلے میں مزید معلوم ہوا ہے کہ اچار سالار گوٹھ سے لے کر اسٹیل ٹاو¿ن تک کروڑوں روپے کا کئی کلومیٹر طویل پائپ چوری ہوا ہے اور ان چوروں کی سرپرستی حیدرآباد اور جامشورو میں جرائم کی سرپرستی میں سزا کے طور پر کراچی بھیجے گئے چار پولیس کانسٹیبل کرتے ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*