سرجانی ٹاؤن: زیادتی میں ناکامی، بچی قتل

نامعلوم سفاک ملزمان نے ایک اور کمسن بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش

محمد یونس کی بچی شہناز افطار کے وقت پراسرارطور پر لاپتہ،پولیس نے رپورٹ درج کرنےکے باوجود ایکشن نہیں لیا

بدھ کی صبح اہلخانہ اور محلے والے بچی کو تلاش کررہے تھے کہ گھر سے کچھ فاصلے پر گٹر کے مین ہول میں کمسن بچی مل گئی

سفاک ملزمان نے کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔ ناکامی پرگلا گھونٹ کر قتل کردیا، پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے

کراچی (کرائم رپورٹر)سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم سفاک ملزمان نے ایک اور کمسن بچی کو اغوا A کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ،ناکامی پر قتل کے بعد لاش گٹر میں پھینک کر فرار ہوگئے ایس ایچ او سرجانی ٹاو¿ن کے مطابق سیکٹر 36 کی مارکیٹ کے رہائشی محمد یونس اپنا گھر بنوارہے تھے 4 اپریل کی شام 6 بجے مزدوروں کے جانے کے بعد وہ گھر میں افطاری کا انتظام کررہے تھے اسی دوران ان کی 6 سالہ بیٹی شہناز پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی گھروالوں نے کافی تلاش کیا مگروہ نہیں ملی۔ اس کے بعد ورثا نے فوری طور پر سرجانی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے حسب روایت گمشدگی کی رپورٹ درج کرنے کےبعد کوئی کارروائی نہیں کی۔بدھ کی صبح اہلخانہ اور محلے والے بچی کو تلاش کررہے تھے کہ گھر سے کچھ فاصلے پر گٹر کے مین ہول میں کمسن بچی پڑی ہوئی تھی گٹر کا ڈھکن بھی نہیں تھا ورثا نے دیکھ کر فوری طورپر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے ایدھی فاو¿نڈیشن کی مدد سے لاش نکال کر عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران معلوم ہوا سفاک ملزمان نے کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔ ناکامی پرگلہ گھونٹ کر قتل کردیا تمام سمپل حاصل کرکے لیبارٹری بھیج دیئے رپورٹ ا?نے کےبعد صحیح صورت حال سامنے ا?ئیگی ایس ایچ او سرجانی ٹاو¿ن بشیر وڈو کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان بچی کو جانتے تھے جس کی وجہ سے ملزمان بچی کو بہانے سے نامعلوم مقام پر لے جاکر زیادتی کی کوشش کی اور ناکامی پر قتل کردیا۔ مقتولہ بھی ملزمان کو جانتی تھی جس کی وجہ سے ملزمان نے اپنی شناخت مٹانے کے لیے اسے قتل کیا ہے یاد رہے کہ قائد ا?باد ، محمود ا?باد ، شاہ لطیف ٹاون اور دیگر علاقوں میں بھی ملزمان نے کمسن بچیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کرکے لاشیں پھینک کر فرار ہوگئے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*