کراچی؛ بے روزگاری سے پریشان شخص نے خودکشی کرلی

کراچی: اورنگی ٹاون میں بے روزگاری  سے تنگ آکر ایک  شخص نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی جب کہ اقبال مارکیٹ کے علاقے میں ایک روزہ دار کی گھرسے لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاون رحیم شاہ کالونی میں گھر سے پھندا لگی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوع کے معائنے کے بعد لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ۔ متوفی کی شناخت 42سالہ نوید کے نام سے ہوئی، جو ایک کمرے میں مکان میں رہتا تھا اور پڑوسی نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متوفی نوید گزشتہ 4 سال سے بے روزگار اور غیر شادی شدہ تھا ۔ شبہہ ہے کہ اس نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کی، تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کردی اور اس کے اہل خانہ و رشتے داروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود سے گھر سے ایک شخص کی لاش ملی، جسے ایمبولنس کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفی کی شناخت 30سالہ کاوش و لد قمر کے نام سے ہوئی۔ اہل خانہ کے مطابق وہ سحری کرکے سویا تھا اور مغرب سے قبل اسے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ نہیں اٹھا ۔ بعد ازاں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*