’’آج سپریم کورٹ میں کیا ہوگا؟‘‘ ملین ڈالر کا سوال

اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کے التواء سے متعلق درخواستوں کی سماعت آج( پیر) سے دو دن کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کررہا ہے۔

جمعہ کو سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور اٹارنی جنرل ملک منصور اعوان کی جانب سے فل کورٹ کی درخواست فی الوقت مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے تھے کہ سماعت کے بعد میں کچھ ملاقاتیں کروں گا اور توقع ہے کہ پیر کا سورج اچھی نوید لیکر طلوع ہوگا۔ 

نہیں معلوم کہ چیف جسٹس نے(بقول ان کے) کچھ ملاقاتیں کی یا نہیں اور (آج) پیر کا سورج ان کی توقعات کے مطابق’’نوید مسرت‘‘ لیکر نکلتا ہے کہ نہیں اور آج سپریم کورٹ میں کیا ہوگا؟ 

دو دن سے یہ سوال ’’ملین ڈالر کوسچین‘‘ کی شکل اختیار کر چکا ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*