مارچ میں مہنگائی میں 3.72 فیصد اضافہ،35.37 فیصد رہی، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کا جن بے قابوہو گیا فروری کے مقابلے مارچ میں مہنگائی3.72 فیصد بڑھ کر35.37 فیصد پر پہنچ گئی جو ملکی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح ہے گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی تقریبا انتالیس فیصد ہوگئی،ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی،فروری کے مقابلے مارچ میں مہنگائی میں 3.72 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جولائی تا مارچ مہنگائی کی اوسط شرح 27.26 فیصد رہی،مارچ میں شہری علاقوں میں مہنگائی 3.90 اوردیہات میں 3.48 فیصد کا اضافہ ہوا، دیہات میں مہنگائی 38.90 اور شہر وں میں 33 فیصدرہی ،فروری میں مہنگائی 31.55 فیصد رکارڈ کی گئی تھی جبکہ مارچ 2022 میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد تھی،رپورٹ کے مطابق ایک سال میں شہری علاقوں میں پیاز257.62 فیصد، سگریٹس171.17 فیصد،چائے 105.19 فیصد، گندم94.32 فیصد ،انڈے 83.60 فیصد، کوکنگ آئل53.91 فیصد،گھی41.49فیصد اور ٹیکسٹ بکس کی قیمتوں میں 74فیصد کا اضافہ ہوا،اسی طرح ایک سال میں موٹر فیول 71.61 فیصد،سٹیشنری67 فیصد، گیس چارجز 62.82 اورڈاکٹر کی کلینک فیس 22.86 فیصد بڑھ گئی، ایک ماہ میں شہری علاقوں میں سگریٹس 70.34 فیصد،چائے 28.46 اورپھل20فیصد مہنگے ہوئے، ٹماٹر13.17 فیصد،چینی 12.49 فیصد، مشروبات 11.76فیصد،آلو 11.26 فیصد، آٹا7.48فیصد،کوکنگ آئل 7فیصد،گھی 5فیصد،بجلی چارجز 6.21 فیصد،شادی ہال چارجز،5.53 فیصد،سٹیشنری 5.37 اور ٹرانسپورٹ سروسز میں 3.65 فیصد اضافہ ہوا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*