کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز کی روانگی میں تاخیر، مسافر پریشان

سیرین ایئر لائن کی کراچی سے مدینہ منورہ کی پرواز کی روانگی میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے کے باعث مسافر پریشان ہوگئے۔

پرواز ای آر 911 کے مسافروں کو جہاز میں بٹھا کر آف لوڈ کر دیا گیا۔ ایک مسافر کا کہنا ہے کہ 290 مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بٹھا دیا گیا ہے۔ 

پرواز کو رات ساڑھے 8 بجے کراچی سے مدینہ کے لیے روانہ ہونا تھا۔ تکنیکی خرابی کا کہہ کر مسافروں کو کل صبح روانگی کا کہا جا رہا ہے۔

مسافروں نے نماز تراویح جناح ٹرمینل پر ہی ادا کرلی، مسافروں کے لیے ایئر لائن کی جانب سے کھانے کا بندوبست کیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*