اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے ایئر پورٹس کی نجکاری کے لیے فنانشنل منیجر کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) آفیسرز ایسوسی ایشن نے آج ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جبکہ سی اے اے کی جوائنٹ ایمپلائز یونین نے بھی آؤٹ سورسنگ سے متعلق آج ہنگامی اجلاس بلالیا ہے۔
ذرائع سی اے اے کا بتانا ہے کہ اجلاس میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر غور ہوگا۔
اجلاس میں سی اے اے ایمپلائز یونین آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔