پولیس گردی سے طالب علم معذور

گولیمار چورنگی کے قریب شہریوں کی جیبیں ٹٹولنے والے اہلکاروں نے طالب علم کو گولی ماردی

خاموش کالونی انڈر پاس کے قریب ناکہ لگا کر شہریوں کی تلاشی لینے والے پولیس اہلکاروں کی بے رحمی

ایک موٹرسائیکل سوار لڑکے کو چلتی بائیک سے گرایا، دوسرے کی کمر پر گولی ماردی، پولیس اہلکار فرار ہوگئے

زخمی ایان کے اہل خانہ اور مشتعل مکینوں کا شدید احتجاج، واقعے کی تفتیش اور تھانیدار کی گرفتار ی کا مطالبہ

کراچی ( کرائم رپورٹر راؤ عمران ) گولیمار چورنگی کے قریب ناکہ لگاکر شہریوں کی جیبیں ٹٹولنے والے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے سحری کا سامان لے کر جانیوالے نویں جماعت کے طالب علم کو گولی ماردی طالب علم معزور ہوگیا پولیس گردی کے واقعے کے خلاف مشتعل مکینوں کا احتجاج تھانیدار کی گرفتار ی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے خاموش کالونی میں انڈر پاس کے قریب رضویہ تھانے کی پولیس موبائل ناکہ لگا کر تلاشی کے بہانے شہریوں کی جیبیں ٹٹول رہی تھی اس دوران پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار کمسن لڑکے کو چلتی موٹر سائیکل سے ہاتھ پکڑ کر روکنے کی کوشش کی جس سے لڑکا گر گیا اس موقع پر پولیس نے ایک اور موٹر سائیکل سوار لرکے کو نہ رکنے پر گولی ماری لڑکے کے کمر میں گولی لگی وہ زخمی ہوکر گر پڑا لڑکے سے کوئی ممنوعہ چیز نہیں ملی جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر قریبی آبادی کے لوگ پہنچ گئے زخمی لڑکے آیان کے اہلا خانہ اسکو لے کر لیاقت نیشنل اسپتال پہنچے جہاں اس لڑکے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس اہلکار اس وقاعے کے بعد فرار ہوگئے ابتدائی طور پر پولیس نے بتایا تھا کہ علاقے میں موٹرسائیکل لفٹنگ کی وراداتیں ہورہی تھیں پولیس نے وارداتوں کی روک تھام کے لئے ناکہ لگایا تھا زخمی کو موٹر سائیکل لفٹر سمجھ کر گولی ماری اس واقعے کے بعد اسٹیڈیم رود پر زخمی ایان کے لواحقین کا احتجاج :احتجاج ایس ایچ او رضویہ اور انکی سادہ لباس پولیس پارٹی کے خلاف کیا جارہا ہے ایس ایچ او رضویہ اور پولیس پارٹی پر مقدمہ درج کیا جائیگا:جب تک ہمارے ساتھ انصاف نہین ہوگا ہم احتجاج جاری رکھیں گےمظاہرین کے ہمیں انصاف چاہئے کے نعرے لگائے پندرہ سال کے ایان پراہلکاروں نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ دوست کے ساتھ سحری کا سامان لینے جا رہا تھا اور بعد ازاں پولیس نے جرم چھپانے کے لیے نوجوانوں کو ڈکیت ظاہر کیا تھا۔ پولیس فائرنگ سے زخمی ہونیوالے نوجوان ایان کے دوست نے واقعہ کی حقیقت بتادی اور کہا پولیس نے رکنے کے اشارے کو نظرانداز کرنے پر ایان کو گولی مار دی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*