مشتعل شہریوں کی ہنگامہ آرائی، بدترین ٹریفک جام

افطاری اور سحری میں ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس بحران کے خلاف عوام کا احتجاج

بو الحسن اصفہانی روڈ اور جہانگیر روڈ پر مشعل افراد کا جلاو¿ گھیراو¿، ٹائر جلا کرروڈ کے دونوں ٹریک بلاک کردیا گیا

گیس کی کمی کے سبب نارتھ کراچی،گلستان جوہر،کورنگی ، لانڈھی،بلدیہ،،لیاقت آباد،سمیت کئی علاقوں کی گیس بند

مضان آتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ۔ سحری و افطاری میں شدید مشکلات کا شکار ہیں، مظاہرین

کراچی( کرائم رپورٹر ) افطاری اور سحری میں ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس بحران کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ابو الحسن اصفہانی روڈ اور جہانگیر روڈ پر مشعل افراد کی ہنگامہ آرائی بدترین ٹریفک جام ہوگیا تفصیلات کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ٹائر جلا کر دونوں ٹریک بلاک کردیا گیا افطار کے اوقات لوڈشیڈنگ جاری ہے متعدد بار کے الیکٹرک افس پر کمپلین کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جب تک کے الیکٹرک کی ہڈ دھرمی جاری رہے گی تب تک احتجاج جاری رہے گا ہنگامے کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ ماہ مقدس میں گیس کی عدم فراہمی نے شہریوں کا صبر کا پیمانہ لبریز کردیاجہانگیرروڈ بلوچ پاڑہ کے مکینوں نے گیس کی عدم دستیابی پر مرکزی شاہراہیں بلاک کرکےاحتجاج کیا جس کے باعث گرومندرسےتین ہٹی تک ٹریفک کی روانی معطل ہوئی۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ رمضان کے آتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی جس کے باعث سحری و افطاری میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔مشتعل مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فوری طور پر علاقے کی گیس بحال کی جائےقبل ازیں شہرکا بڑاحصہ کم پریشر اور گیس سے اچانک محروم ہوگیا ہے، اطلاعات کے مطابق ساون گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے باعث 45ایم ایم سی ایف سی گیس کی کمی واقع ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،گلستان جوہر،اورنگی،کورنگی ، لانڈھی،بلدیہ،قائمخانی کالونی،لیاقت آباد،ہجرت کالونی، گارڈن،ڈی ایچ اے،صدر،گڈاپ،کاٹھور،اسکیم33 سمیت کئی علاقوں کو گیس کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی) کو مجموعی طورپر300 ایم ایم سی ایف ڈی سےزائد کمی کا سامنا ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*