ٹرینیں گھنٹوں کی تاخیر کا شکار، مسافر رل گئے

ریلوے لوکو شیڈ کے ملازمین کے احتجاج سے ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر، ہزاروں مسافر پریشان

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کئی ٹرینوں کے لیے لوکو شیڈ ملازمین نے انجن تیارنہیں کیے

فروری کی تنخواہیں تاحال ادا نہیں کی گئی ہیں، ملازمین،مسئلے کا حل نکالا جائے، احتجاج سے ہم پریشان ہیں، مسافر حضرات

کراچی:(اسٹاف رپورٹر) تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پاکستان ریلوے کے شعبہ لوکو شیڈ کے ملازمین کا 10روز سے جاری احتجاج کے باعث ٹرین شیڈول شدید متاثر ہوگیا جب کہ ہزاروں مسافر روزے کی حالت میں گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہوگئے۔کراچی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرریلوے کے لوکوشیڈملازمین کے احتجاج اورکام چھوڑہڑتال کے باعث کراچی سے اندرون ملک روانہ ہونے والی کئی مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیرکا شکار ہوگئیں۔تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اندرون ملک روانہ ہونے والی کئی ٹرینوں کے لیے لوکو شیڈ ملازمین نے انجن تیارنہیں کیے جس کی وجہ سے ٹرینوں کی اندرون ملک روانگی میں 4 گھنٹے سے زائد تاخیرہوئی۔لوکوشیڈ ملازمین کا کہنا تھاکہ ماہ فروری کی تنخواہیں تاحال ادا نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے رمضان المبارک میں ملازمین مشکلات سے دوچار ہیں۔لوکوشیڈ ملازمین کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن ماہ فروری کی تنخواہوں کی 27 مارچ کو ادائیگی نہیں کی گئی جس پراحتجاج پرمجبورہوئے تھے۔ڈویڑنل میکینکل انجینئر اور ملامین کے درمیان مذاکرت کی کوشش کی گئی، ڈی ایم ای نے یقین دہانی کوائی چند روز میں ملازمین کو تنخواہیں ادا کردی جائیںگی ،یقین دہانی کے بعد ملازمین نے واشنگ لین پرکام شروع کردیا۔ریلوے مظاہرین نے کہا کہ اگر چند روز میں ہمارے مطالبات کی منظوری نہیں دی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کردیا جائے گا۔مسافروں نے حکومت سے گزارش کی ہے کہ ملازمین کی بے قاعدگیوں کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدو رفت متاثر ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں ہم پریشان ہو رہے ہیں ان کا حل نکالا جائے تا کہ ہم اپنے گھروں پرسکون سے لوٹ جائیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*