‏KDA افسران کا عجب چلن ،جو جتنا بدنام اتنا پائے انعام

اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکوری سرفراز کو بد عنوانی کی خبر کی اشاعت پر انعام میں بھاری پیداگیری کے مواقع فراہم

بدعنوانی کی خبر کی اشاعت کے بعد نارتھ کراچی سے سرجانی ٹاو¿ن کے علاقے میں زیادہ زرخیز پوسٹنگ دیدی گئی

حکومت سندھ اور وزارت بلدیات نے آنکھیں اور کان بند کر رکھے ہیںیہ لوگ ا سی سے جعلی چالان بنواتے ہیں

کراچی (رپورٹ :اے آر ملک) KDA کا عجب چلن جو جتنا بدنام اتناہی پائے انعام تفصیلات کے مطابق روزنامہ قومی اخبار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریکوری سرفراز کی بد عنوانیوں کی خبر کی اشاعت پر نہ محکمہ انسداد رشوت ستانی خواب خرگوش سے جاگا نہ ہی افسران KDA نے ہوش کے ناخن لئے بلکہ ہیڈ کلرک جاوید مائیکل کو لوٹ کھسوٹ میں معاونت کیلئے چالان بنا کر دینے کے انعام میںA/D ریکوری سرفراز کو نارتھ کراچی سے اسے زیادہ پیداگیری اور مال بنانے کے مواقع فراہم کرنے والے علاقے سرجانی سے نواز دیا گیا ہے۔جو اس ادارے کا چلن طشت ازبام کرتا ہے مگر ناقابل گرفت و تحریر و وجوہات کی بنا پر حکومت سندھ اور وزارت بلدیات نے آنکھیں اور کان بند کر رکھے ہیںیہ لوگ ا سی سے جعلی چالان بنواتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*