‏CM ہاؤس کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل سوارکچل ڈالے

حادثے میں اصغر خان جاں بحق،:ملک علی زخمی، جاں بحق اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا

عائشہ منزل عرشی مال کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص محمد لطیف جاں بحق ہوگیا

بلدیہ میں بھی حادثہ، اسماعیل جان سے گیا، کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی

کراچی ( کرائم رپورٹر) سی ایم ہاو¿س کے قریب پل پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو دوستوں کو کچل دیا جبکہ عائشہ منزل اور بلدیہ میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ منزل عرشی مال کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 45 سالہ محمد لطیف ولد محمد مسکین کے نام سے ہوئی۔ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اسی طرح موچکو تھانے کی حدود بلدیہ مواچھ گوٹھ پل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بھق ہوگیا جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفی کی شناخت 30 سالہ اسماعیل ولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی جو ایس علاقے کا رہنے والا تھا۔ سی ایم ہاو¿س کے قریب پل پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو دوستوں کو کچل دیا حادثہ : میں اصغر خان ولد بنانا خان جاں بحق جبکہ :ملک علی ولد علم دین زخمی ہوگیا جاں بحق اور زخمی کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ھسپتال منتقل کیا گیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*