نارتھ کراچی فلیٹ سے ٹک ٹاکر طلحہ کی نعش برآمد، خودکشی کی گئی

کراچی (کرائم رپورٹر) نارتھ کراچی سے ملنے والی نعش کی شناخت ٹک ٹاکر طلحہ کے نام سے ہوگئی۔ پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود سیکٹر ون اے فور مڈ ایشیا اسکول کے قریب فلیٹ نمبر 504 سے 30 تا 32 سالہ طلحہ ولد شکیل کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ تحقیقات میں ثابت ہوا کہ متوفی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی، جبکہ لاش 3 سے 7 دن پرانی بتائی جاتی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مورخہ 17 ستمبر 2025 کو بوقت 01:40 بجے فنش ویو فلیٹس سیکٹر 11-اے سے طلحہ کی لاش ملی جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایریا افسر تھانہ خواجہ اجمیر نگری کے مطابق مزید معلومات اور تحقیقات جاری ہیں۔

ایدھی ترجمان کے مطابق ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو امانتاً سہراب گوٹھ سردخانہ منتقل کر دیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے لیے دوبارہ عباسی شہید اسپتال بھیجا جائے گا۔

ترجمان کراچی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص ٹک ٹاکر تھا، جبکہ موت کی مزید وجوہات جاننے کے لیے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*