
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریائے سندھ میں بھی شدید سیلاب سے خبردار کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق تینوں مشرقی دریاؤں میں موجود شدید سیلابی صورتحال کے باعث نشیبی دریائے سندھ میں بھی شدید سیلابی صورت حال کا خطرہ ہے ۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 3 سے 4 ستمبر کے دوران 9 سے ساڑھے 9 لاکھ کیوسک تک کے ریلے پنجند ہیڈ ورکس سے گزریں گے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گڈو بیراج پر 5 سے 6 ستمبر کے دوران 8 لاکھ سے 11 لاکھ کیوسک بہاؤ متوقع ہے۔ خطرناک صورت حال سے بچاؤ کے لیے بند توڑ کر پانی کا رخ موڑا گیا تو گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ کم ہو کر ساڑھے 7 لاکھ سے 9 لاکھ کیوسک تک رہ جائے گا۔