عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 50 ڈالر فی بیرل کمی کا امکان

سال 2026 میں خام تیل کی فراہمی میں یومیہ 18 لاکھ بیرل اضافہ ہوگا

سال 2026 کے آخر تک خام تیل کی قیمتیں کم ہو کر 50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی۔

گولڈمین سیکس کموڈٹی کے تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ سال 2026 کے آخر تک خام تیل کی فراہمی میں یومیہ اٹھارہ لاکھ بیرل اضافہ ہوگا۔

یہ پیش گوئی خام تیل کی منڈی کے لیے بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے اندازوں کے مطابق ہے، آئی ای اے نے تیل کی فراہمی میں21 لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا تخمینہ لگایا ہے، جو یومیہ 7 لاکھ بیرل یومیہ کی طلب سے کافی زیادہ ہے۔

اس طرح 14 لاکھ بیل خام تیل اضافی دستیاب ہوگا، فی الحال بین الاقوامی منڈی میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 67 ڈالر 32 سینٹس فی بیرل ہے، جبکہ امریکی خام تیل کا بھاؤ 63 ڈالر 32 سینٹس فی بیرل ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*