کراچی کے علاقے شیرپاؤ کالونی دھوراجی میں بینک ملازمہ خاتون سے مبینہ زیادتی

کراچی کے علاقے شیرپاؤ کالونی دھوراجی میں بینک ملازمہ خاتون سے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے 10 اگست کو دھوراجی میں بلایا، اسپتال کے قریب سے ایک مکان پر لے جا کر جوس پلایا جس کے بعد وہ نیم بے ہوش ہو گئیں۔ اس دوران ملزم نے بیڈ پر باندھ کر زیادتی کی جبکہ ایک خاتون ویڈیو بناتی رہی۔ واقعے کے بعد دھمکیاں دی گئیں کہ دوبارہ نہ آئیں تو ویڈیو وائرل کر دی جائے گی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے میڈیکل شواہد تحویل میں لے لیے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*