ڈمپر جلانے کا مقدمہ، آفاق احمد پرفرد جرم کی کارروائی موخر

کراچی میں ڈمپر جلانے کے مقدمے میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد اور دیگر ملزم انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزموں کی جانب سے مقدمہ دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےہم چاہتےہیں کہ ہمارامقدمہ اسی عدالت میں منتقل کیا جائے۔جہاں ابتدائی سماعت ہوئی تھی

ملزموں کی درخواست کے بعد عدالت نے آفاق احمد اور دیگر 12 ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر کرتے ہوئے مقدمے کی سامعت 7 جولائی تک ملتوی کر دی

واضح رہے کہ مہاجہر قومی موومٹ کے چیئرمین آفاق احمد پر آڈیو مسیج کے ذریعے کارکنوں کو اکسانے کی کوشش کرنے کا الزام ہے۔ آفاق احمد و دیگر  کے خلاف لانڈھی تھانے میں مقدمہ درج ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*