ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے تباہی، 43 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

پنجاب میں بارشوں کے باعث 21 افراد اور خیبرپختونخوا میں 19 افراد جاں بحق ہوئے،پی ڈی ایم اے

ملک بھر میں جاری موسلادھار بارشوں اور سیلابی صورتحال نے قیمتی انسانی جانوں کا بھاری نقصان کیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات کے دوران مجموعی طور پر 43 افراد جاں بحق اور 63 زخمی ہو چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں بارشوں کے باعث 21 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جن میں 11 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ 57 افراد زخمی ہوئے۔زیادہ تر اموات کچے گھروں، کمزور عمارتوں اور چھتوں کے گرنے سے ہوئیں۔

خانیوال اور اوکاڑہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 شہری جاں بحق ہوئے۔منڈی بہاؤالدین میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں بھی 19 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 5 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔ صوبے میں شدید بارش اور آندھی کے باعث 6 مکانات منہدم جبکہ 50 کو جزوی نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور امدادی ادارے ہنگامی بنیادوں پر سرگرم ہیں، تاہم شدید بارشوں اور زمین کھسکنے کے خطرات کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*