ایک اور پاکستانی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو لیک،صارفین کو چونکا دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) سال 2024 میں متعدد ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین سمیت انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو چونکا دیا کیونکہ وہ ٹک ٹاکرز جن کے بارے گمان تک نہیں تھا کہ وہ ایسی ویڈیو اپلوڈ کریں گی، انسٹاگرام پر 40 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستانی ٹک ٹاکر مس واؤ کی ویڈیو لیک ہوئی۔ 

ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ ان مشہور شخصیات کی ایک کڑی ہے جن میں مناہل ملک اور امشا رحمان کے علاوہ کئی خواتین ٹک ٹاکرز شامل ہیں، ابھی تک اس لیک ویڈیو کی تصدیق نہیں ہو سکی لیکن یہ معاملہ ڈیجیٹل پرائیویسی اور آن لائن سیکورٹی کے بارے میں تشویش پیدا کر رہا ہے، ٹک ٹاکر کی جانب سے بھی کوئی بیان نہیں دیا گیا۔

مس واؤ جو اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ پوسٹ کیے جانے والے مواد کی وجہ سے مشہور ہیں، وہ اس کے ویڈیو کے منظرعام پر آنے کی وجہ سے پریشان ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو کو ’سلمی اختر‘ نامی فیس بک ’آئی ڈی‘ پر شیئر کیا گیا۔

واضح رہے کہ سال 2024 میں پاکستان کی کئی مشہور خواتین ٹک ٹاکرز کے ویڈیوز لیک ہونے کے واقعات پیش آئے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر تنازعات اور تشویش پیدا کی۔سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی لیک ویڈیوز کی وجہ سے جہاں ان خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں مناہل ملک نے دعویٰ کیا کہ ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا جس سے ان شبہات کو تقویت ملی کہ شاید شہرت کی خاطر بعض خواتین نے خود اپنی نازیبا ویڈیوز لیک کروائی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*