کراچی میں جمعہ اور ہفتے کو تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں اگلے 2 دن موسم مزید سرد رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے جب کہ کراچی میں جمعے اور ہفتے کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث دن میں بھی موسم سرد رہ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے کراچی میں جاری سردی کی لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*