کار ساز روڈ حادثہ: ملزمہ نتاشا ذہنی حالت کی خرابی پر اسپتال میں داخل، ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی میں کار ساز روڈ کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثے سے متعلق پولیس نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، جبکہ عدالت سے خاتون کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کار سازروڈ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کے جاں بحق کے حادثے سے متعلق پولیس نے بتدائی تحقیقات مکمل کرلیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ڈی اے اسکیم ون میں واقع بنگلے سے گاڑی لے کر نکلی تھی، شبہ ہے خاتون کی گاڑی جونہی دوسری گاڑی سے ٹکرائی وہ گھبرا گئی اور اس کا پاؤں بریک کی بجائے ایکسلیٹر پر پڑا جو نقصان کا سبب بنا۔

پولیس نے مزید کہا کہ خاتون کی گاڑی قلابازیاں کھاتے ہوئے پلٹی اور چاروں ایئر بیگس کھل گئے، خاتون کو حادثے کے فوری بعد جمع ہونے والے افراد نے زندہ جلانے کی بھی کوشش کی، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے خاتون کے شوہر سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار خاتون ڈرائیور کا بیان تاحال قلمبند نہیں کیا جاسکا، ملزمہ جناح اسپتال میں ہے، گرفتار خاتون مکمل طور پر ہوش و حواس میں نہیں ہے، گرفتار ملزمہ کو آج عدالت میں پیش کریں گے۔

کراچی میں کارساز کے قریب ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا
اس سے قبل کراچی میں کارساز کے قریب ٹریفک حادثے کا مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کر لیا گیا، پولیس کے مطابق مقدمہ متوفی عارف کے بھائی کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کی خاتون ڈرائیور بھی زخمی ہے، ملزمہ کو سر پر چوٹ لگی ہے، جناح اسپتال میں سی ٹی اسکین کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، جس کے نتیجے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*