کراچی: نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتار بس الٹ گئی، خاتون ہلاک، تین افراد زخمی

کراچی میں ٹاور کے قریب نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسافر بس ٹاور سے نیٹی جیٹی پل کی طرف جاری تھی، اسی دوران تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا اور بس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

واقعے میں ایک خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ موقع سے بس ڈرائیور فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس کو جائے حادثہ سے ہٹا کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بس مالکان سے بھی رابطہ کر لیا گیا اور ڈرائیور کو جلد حراست میں لیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*