سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے اب نہیں بچیں گے

محکمہ کالجز ایجوکیشن نے نوٹیفیکشن جاری کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)

ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ نے محکمے میں زباں بندی کا حکم جاری کردیا، کالج ایجوکیشن سے متعلق منفی خبریں دینے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا اعلان جاری ہوگیا، ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر سید صالح عباس رضوی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق
ملازمین کے میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غلط استعمال میں اضافہ ہوا ہے، سوشل میڈیا پر فیلڈ افسران اور کالجز انتظامیہ پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں جبکہ یہ اقدامات لڑکیوں کی تعلیم کیلئے بھی سنگین خطرہ ہیں، نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ محکمے کا کوئی فرد بھی سوشل میڈیا کے ذریعے منفی عمل میں ملوث پایا گیا تو سختی سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا محکمہ کے اندر شکایت کے ازالے کا مضبوط طریقہ کار موجود ہے شکایات پر نافذ العمل اصولوں اور پالیسیوں کے مطابق نمٹا جاتا ہے، ڈی جی کالجز کے مطابق
تمام خدشات، شکایات، مسائل کا حل صرف اسی طریقہ کار کے تحت ہونا چاہیے انھوں نے صوبے کے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو خط ارسال کردیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*