
شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے اسلحہ و منشیات، مسروقہ موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق سپر مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو سی ایریا میں چونا ڈپو کے نزدیک سے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عقیل ولد حاجی آدم اور ہریش ولد شیوا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم عبدالرزاق کے قبضے سے 2 عدد ٹی ٹی پستول، 30 بور لوڈڈ میگزین اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، ملزمان کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ عوامی کالونی پولیس نے کورنگی کھڈی اسٹاپ کے قریب مبینہ مقابلے میں دو ملزمان نثار ولد سبحان اور سلیمان ولد محمد بخش کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے انکے قبضے سے دو پستول اور چھینے گئے پانچ موبائل فون برآمد کر لیے۔گرفتار ملزمان کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔بہادرآباد پولیس نے غازی صلاح الدین روڈ الخدمت پارک کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔گرفتارملزم کی شناخت عبید اللہ ولد سعد اللہ خان جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی شناخت عادل عرف پچھاڑی کے نام سے ہوئی۔ عزیز بھٹی پولیس نے گلشن اقبال بلاک 13 گیلانی اسٹیشن کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اسکے تین ساتھی فرار ہو گیا۔گرفتار ملزم کی شناخت نور سعید ولد امین گل کے نام سے ہوئی۔ملزم کے قبضے سے پستول ،موٹر سائیکل ،چار موبائل فون،پرس اور کیش برآمد ہوا۔ سعید آباد سے ڈکیت کو گرفتار کر لیا گیا، سائیٹ اے پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت آصف عرف اچے کے نام سے ہوئی جبکہ اسکا ساتھی سلمان عرف pk فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔نیو کراچی پولیس نے 3 مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم اور گٹکاماوا فروشی میں ملوث تھےگرفتار ملزم محمد علی ولد تسلیم سے ٹی ٹی پستول 30بور، لوڈ میگزین برآمد ہوا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔