کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی میں قانونی تعمیرات کرنا اب آسان نہیں رہا۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہریوں اور بلڈرز ایک بار پھر مشکل میں ڈال دیا ہے اور اپروول بلڈنگ پلان اور نقشوں کی منظوری کے لیے پھر سے کمیٹیاں قائم کردی گئیں۔ اس نئے قانون کے مطابق نقشوں کے لیے شہریوں کو پھر سے دھکے کھانے پڑیں گے، کمیٹیوں کے قیام کے لیے ڈی جی ایس بی سی اے کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے،واضح رہے کہ ماضی میں کئی مرتبہ اس طرح کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں جس سے قانونی منظوری لینے والے شہریوں اور بلڈرز کو ذہنی کوفت اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا،ڈی جی ایس بی سی اے کے اس فیصلے سے نقشوں کی جلد فراہمی کے پراسس کو نقصان پہنچے گا۔اس کے نتیجے میں کمزور بلڈر پھر پریشانی کا شکار ہوجائینگے اور طاقتور وبااثر بلڈرز پھر تعمیراتی صنعت پر حاوی ہوجائینگے، کیونکہ ان کے لیے آسانیاں پیدا ہوجائیں گی۔
Loading...