
کراچی: 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور امن و امان کا ماحول برقرار رکھنے کےلیے یوم عاشورہ اور اس سے ایک دن قبل 9 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہوگی، ٹو وہیلر کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن ابھی سے جاری کردیا گیا ہے۔
سندھ حکومت نے محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان بھی جاری کردیا ہے، جس کے تحت بغیراجازت جلوس، روٹ میں تبدیلی، اشتعال انگیز مواد پر پابندی ہوگی۔
