4 ڈکیت ہاف فرائی،6 گرفتار

کورنگی صنعتی ایریا،سائٹ سپر ہائی وے، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کے خونی مقابلے

گرفتارملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، مسروقہ سامان اور دیگر اشیا برآمد، کئی وارداتوں میں مطلوب تھے

کورنگی صنعتی ایریا کازوے پر پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونیوالا اہلکار اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا

کراچی ( کرائم رپورٹر) کورنگی صنعتی ایریا،سائٹ سپر ہائی وے اورنگی میں پولیس نے خونی مقابلوں میں چار زخمی ڈکیتوں سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ بدھ کی شام کورنگی صنعتی ایریا کازوے پر پولیس مقابلہ کے دوران زخمی اہلکار اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے پولیس کا ہنگورہ گوٹھ میں دکیت گینگ سے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان شاہ مور اور ارشد کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے دو غیر قانونی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کا ایمپلائیز سوسائیٹی نالے والا روڈ پر ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا،پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد کو روکنے کا اشارہ کیا، پولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم کو سیدھی ٹانگ میں پنڈلی پر گولی لگی زخمی حالت میں ملزم عبد المالک عرف جنید کور اور ایک ملزم اسامہ کو صحیح حالت میں گرفتار کرلیا گیا ملزمان سے ایک 9 ایم این پستول ایک 30 بور پستول برامد کرلی پہلے بھی متعدد وارداتوں میں مختلف تھانوں سے گرفتار ہو کر جیل جا چکےویسٹ، مومن آباد تھانے کی حدود سیکٹر 10 میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک زخمی حمید اللّٰہ عرف طور خان اور اسکا ساتھی محمد عالم کو گرفتار کرکے 2 ٹی ٹی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، نقدی اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد کرلی ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان تھانہ سائیٹ اے میں درج ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ہیں۔ کورنگی صنعتی ایریا پولیس مقابلہ کے دوران زخمی اہلکار اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ،پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکار ساجد گزشتہ روز ساتھی سمیت ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھاپولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان مارے گئے تھے مقابلے میں مارے جانے والے ملزمان کی فائرنگ سے کورنگی زمان ٹاون تھانے کا اہک اہلکار منظور شہید اور ساجد زخمی ہوا تھا دو روز کے دوران دو اہلکار شہید ایس ایچ او سمیت دو زخمی ہوئے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*