22 مقامات پر نگرانی کیلیے چوکیاں بنانے کا فیصلہ

کورنگی صنعتی ایریا میں لوٹ مار کی وارداتوں کے خلاف تاجر اور صنعتکار بھی میدان میں آگئے

ڈاکوؤں سے مقابلے کےلئے پرائیویٹ گارڈ کی چوکیاں اور علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر بیرئیرز لگائے جائینگے

فیصلہ مشترکہ طور کمیونٹی پولیسنگ کے تحت جرائم کی روک تھام کےلئے کیا گیا،22 مقاما ت پر چوکیاں بناکر کیمرے لگیں گے

چوکی پر 2 اہلکار اور کمیونٹی کی جانب سے سیکورٹی گارڈز تعینات کیے جائینگے،کاٹی اور پولیس فیصلے پر جلد عمل درآمد کرے گی

کراچی ( کرائم رپورٹر راؤ عمران اشفاق ) کورنگی صنعتی ایریا میں لوٹ مار کی وارداتوں کے خلاف تاجر اور صنعتکار بھی میدان میں آگئے ڈاکوؤں سے مقابلے کےلئے پرائیویٹ گارڈ کی چوکیاں اور علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر بیریز لگائے جائیں گے تفصیلات کے مطابق : ڈسٹرکٹ کورنگی میں جرائم کو کنٹرول کرنے لئے اہم فیصلہ: آزمائشی طور پر انڈسٹریل ایریا کے 22 داخلی اور خارجی راستوں پر بیریز لگائے جائیں گے ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی کے مطابق فیصلہ کاٹی اور پولیس مشترکہ طور کمیونٹی پولیسنگ کے تحت جرائم کی روک تھام کے لئے کیا گیا ہے : بائیس مقامات پر پولیس کی چوکی بنائی جائے گی اور سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائینگے کچھ چوکیاں پولیس اور باقی کاٹی ایسوسی ایشن کے تعاون سے بنائی جائیں گی، چوکی پر دو پولیس اہکار اور کیمیونٹی کی طرف سے سیکورٹی گارڈ تعینات کیے جاہیں گے ،:بیرئر ایسے راستوں پر بھی لگائے جاہیں گے جو کچے یا جہاں زیادہ آمد ورفت نہ ہو :ملزمان ورادت کےبعد ایسے ہی راستے فرار ہونے کےلئے استعمال کرتے ہیں کاٹی اور کورنگی پولیس مشترکہ طور پر بہت جلد اس پر عمل درآمد کرے گی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*