13 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم میں جشن، پہلے آنے والے افراد کو انٹری دی جائے گی: سعید غنی

کراچی میں 13 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے آزادی کے جشن کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم میں 27 ہزار شہریوں کی گنجائش ہے، جبکہ رجسٹریشن 2لاکھ سے زائد افراد نے کرا لی ہے، اب مزید رجسٹریشن کا عمل بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد نے کل رجسٹریشن کرالی تھی انکو پاسز بھجوارہے ہیں، اسٹیڈیم میں پہلے آنے والے افراد کو انٹری دی جائے گی، گنجائش پوری ہونے کے بعد گیٹ بند کر دئیے جائیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*