12 ربیع الاول، سوئی سدرن گیس کا جمعہ اور ہفتہ کی در میانی شب گیس کی بندش نہ کرنے کا اعلان

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صارفین کو بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ کمپنی کے مطابق، آج رات 11 بجے سے صبح تک ہونے والی گیس کی بندش نہیں ہوگی۔


سوئی سدرن کے ترجمان نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ آج رات سے لے کر 6 ستمبر کی رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔ کمپنی نے مزید کہا کہ آج رات کی لوڈ مینجمنٹ کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*