
کراچی : دبئی، شارجہ اورابوظبی میں دھند کے باعث فلائٹ آپریشن تاخیر کا شکار ہے،ایوی ایشن حکام نے مسافروں کو پروازوں کی تازہ معلومات چیک کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں آج صبح شدید دھند چھائی رہی ، جس کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا۔
شارجہ، راس الخیمہ اور المکتوم ایئرپورٹ کی سات پروازیں متبادل ایئرپورٹ پر اتارلی گئیں ، دبئی اور ابوظبی ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن جاری ہے تاہم پروازوں میں تاخیر ہے
کراچی کے جناح ایئرپورٹ سے دبئی کیلئے پروازوں کو تاخیر کا سامنا ہے،ایوی ایشن حکام نے مسافروں کو پروازوں کی تازہ معلومات چیک کرنے کی ہدایت کی۔
دبئی میں دھند کم ہونے کے بعد پاکستان سے طیارے پرواز کریں گے۔
محکمہ موسمیات نے متحدہ عرب امارت میں جمعرات تک دھند اور کہرہ پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے،جبکہ آج سے درجہ حرارت میں اضافےکی پیشگوئی کی ہے۔
