یومِ پاکستان پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ

راولپنڈی (20 مارچ 2026) پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ پاکستان کے موقع پر نیا ملی نغمہ "میری مٹی میری جان” کا پرومو جاری کر دیا ہے، جو قومی جذبے، اتحاد اور حب الوطنی کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نغمہ غیور پاکستانی قوم کے نام ہے، جو بنیان مرصوص بن کر ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑی ہے۔ نغمے میں نوجوان آوازوں کے ذریعے وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کا پیغام دیا گیا ہے، جو سننے والوں کے دلوں کو گرماتا ہے۔

ملی نغمے میں معرکۂ حق کے تناظر میں افواجِ پاکستان اور قوم کی بہادری اور قربانیوں کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا ہے، جبکہ پاک فوج کے عزم، حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

نغمے کے بولوں میں وطن کے لیے خون کے آخری قطرے تک قربانی دینے اور آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے، جبکہ قومی وقار، جذبۂ وفا اور اتحاد کو نہایت خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ نغمہ محض ایک دھن نہیں بلکہ پاکستانی قوم کے اجتماعی فخر، سچی پاکستانیت اور افواج و عوام کے لازوال رشتے کی مضبوط ترجمانی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*