یقین دلایا گیا بچی ٹرسٹ میں رہے گی مگر صارم برنی نے اسے امریکا بھیج دیا، بچی کی والدہ کا بیان

کراچی: ملزم صارم برنی کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں بچی کی والدہ اور گود لینے والے جوڑے کے بیانات قلم بند کرلیے گئے، بچی کی والدہ نے کہا ہے کہ ہمیں یقین دلایا گیا کہ بچی کسی کے حوالے نہیں ہوگی ٹرسٹ میں ہی رہے گی مگر اسے امریکا بھیج دیا گیا۔ایکسپریس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دستاویزات میں رد وبدل اور انسانی اسمگلنگ کے ملزم صارم برنی کو پیش کیا گیا، جہاں حیا نامی بچی کی والدہ افشین سمیت بچی صارم برنی کو دینے والے بشریٰ اور ایاز نے اپنے اپنے بیان قلم بند کرائے، گواہوں کے بیانات چیمبر میں ملزم کی موجودگی میں ریکارڈ کیے گئے۔وکیل صفائی عامر منسوب قریشی ایڈووکیٹ کے مطابق کسی گواہ کے بیان پر جرح نہیں کی، پہلے گواہوں کے بیانات مکمل ہو جائیں اس کے بعد جرح کریں گے۔ عدالت نے گواہوں کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد سماعت ملتوی کردی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*