
سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی میں گیس چوری اور غیر قانونی پریشر مشینوں کے استعمال کے خلاف فیصلہ کن کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت اب صرف جرمانہ ہی نہیں بلکہ ملوث افراد کے خلاف براہِ راست مقدمات درج کر کے گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق جدید آلات سے لیس ٹیمیں گھر گھر تلاشی لیں گی اور گیس کھینچنے والی خطرناک مشینوں کو بم قرار دیتے ہوئے ان کے استعمال پر 5 لاکھ روپے تک کا بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ اور گیس کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
