گھر گھر تلاشی،18 گرفتار،126 زیر حراست

7D1 ،مومن آباد فقیر کالونی ، اور گلستان جوہر کے اطراف کچی آبادیوںمیں سرچ آپریشن

بلال کالونی میں پولیس کے کومبنگ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، بائیو میٹرک تصدیق

گلستان جوہر کے اطراف کچی آبادیوں کا محاصرہ، مشتبہ مکانات،گوداموں دکا نوں، ہوٹلوں اور بند مقامات کی تلاشی لی گئی

مومن آباد کے علاقے فقیر کالونی اور اطراف کے علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن، متعدد مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ جاری

: کراچی ( کرائم رپورٹر)بلال کالونی سیکٹر 7D1 ،مومن آباد فقیر کالونی ، اور گلستان جوہر کے اطراف کی کچی آبادیوںمیں پولیس کاسرچ آپریشن گھر گھر تلاشی کے دوران 18 کرمنلز کو گرفتار کیا جبکہ126افراد کو حراست میں لیا گہا۔تفصیلات کے مطابق سرسید تھانہ کی حدود بلال کالونی سیکٹر 7D1 میں نیو کراچی ڈویڑن پولیس کا کومبنگ آپریشن ۔آپریشن ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر ایس ڈی پی او خواجہ اجمیر نگری کی نگرانی میں کیا گیا آپریشن کے دوران نیو کراچی، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، خواجہ اجمیر نگری، گبول ٹاو¿ن اور سرسید پولیس نے حصہ لیا پولیس نے گھر گھر تلاشی اور چیکنگ کے دوران متعدد مشتبہ افراد کوِ حراست میں لے لیا زیرِ حراست ملزمان میں سرزمین ولد سرفراز ، نعمت اللہ ولد خالد خان ، محمد بلال ولد اختر بلال ، جاوید گل ولد اختر گل اور جنید احمد ولد نظیر احمد شامل ہیں مشتبان کی بائیو میٹرک ویریفیکیشن کے بعد کریمنل ریکارڈ یافتہ 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر کو بعد تصدیق چھوڑ دیا گیا پولیس نے دورانِ آپریشن 2 عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی موٹر سائیکل ٹکڑوں میں برآمد ہوئی جسے کھول کر رکھا گیا تھا جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیئے کراچی پولیس چیف کی خصوصی ہدایات پر گلستان جوہر کے اطراف میںسرچ آپریشن کیا گیا جسمیں پولیس کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی سرچ آپریشن میں سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کے ساتھ جرائم پیشہ عناصروں کو جڑ سے خاتمہ کرنے پر کیا گیا , دوران آپریشن علاقہ حدود گھر, ,دکانیں, ہوٹلز اور دیگر بند مشکوک و مشتبہ مقامات کی بھی تلاشی لی گئی مشتبہ افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی شناخت کے لئے ان کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی آپریشن کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان میں شاہد خان ,نسیم عباس اور انور عرف انو شامل ہیں۔ ملزمان سےغیرقانونی اسلحہ پسٹل بمع راو¿نڈ اور چوری شدہ و چھینی ہوئی دو موٹر سائیکلیں برآمد برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ سچل اور مبینہ ٹاو¿ن سے چوری شدہ اور چھینی ہوئی ہیںگرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ہیں سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے دیگرمشتبہ افراد کو بعد تصدیق رخصت کیا گیا مومن آباد کے علاقے فقیر کالونی اور اطراف کے علاقوں میں پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن پولیس نے 45/50 سے زائد ٹارگیٹڈ/مشکوک گھروں/دکانوں کی تلاشی لی گئی مزید بائیومیٹرک تلاش ڈیوائیس کے ذریعے متعدد مشکوک افراد کی تصدیق کی گئی جبکہ مشکوک و مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا کامیاب کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران منشیات، چوری/چھینی گئی موٹرسائیکلز اور موٹرسائیکل کے پارٹس/سامان برآمد۔ گرفتار افراد کی ویری فیکیشن/تصدیق کا عمل جاری ہے اور ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی دیگر اضلاع سے حاصل کیا جارہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*