
کراچی( اسٹاف رپورٹر )
گورنمنٹ گرلز پائلٹ ہائر سکینڈری اسکول ناظم آباد نمبر تین میں محکمہ تعلیم ضلع وسطی کی جانب سے آگ سے بچاو کے اقدامات پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا, اسکول انتظامیہ کی جانب سے فائر فائٹنگ کے آلات نصب کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹاف کو بنیادی تربیت بھی فراہم کی گئی, اس موقع پر ڈائریکٹر اسکولز مرزا ارشد بیگ, ایڈیشنل ڈائریکٹر قادر بخش رند ڈی ای او امتیاز انڑ, سینئر پرنسپل پروفیسر صائمہ فہیم نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اسٹاف کو آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایجوکیشن کراچی مرزا ارشد بیگ کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اسکول میں اقدامات کو یقینی بنانے میں سینئر پرنسپل پروفیسر صائمہ فہیم کی مخلصانہ کوششیں قابل ستائس ہیں۔ افسران نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے تعلیمی اداروں میں حفاظتی تیاریوں کی اہمیت پر زور دیا
