گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا حیرت انگیز اعلان

گورنر ہاوس سندھ, کراچی میں معرکہ حق, اور جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد, سبز ہلالی پرچم تھامے لاکھوں کی تعداد میں عوام کا سمندر امڈ آگیا,
اپنے خطاب کے دوران گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھائی واپس آرہے ہیں ,انھوں نے کہا کہ میں آپ سب کو بتارہاہوں کہ پرانی ایم کیوایم واپس آرہی ہے, انھوں نے کہا کہ سب سن لو جو جو جس سیاسی جماعت میں ہے اگر وہ جمہوری طور پر آزاد نہیں ہے تو وہ ایم کیو ایم پاکستان جوائن کریں , جب کراچی میں ووٹ چاھیے ہوتا ہے تو سب کہتے ہیں مائی کراچی۔۔۔
گورنر سندھ کے اس اعلان کے بعد گورنر ہاوس میں الطاف, الطاف, جئے الطاف کے نعرے لگ گئے, گورنر سندھ نے کہا کہ آج کا دن 11 اگست، قائد اعظم محمد علی جناح نے اسی گورنر ہاؤس میں ایک پیغام دیا, انہوں نے 11 اگست کو کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے ایک آزاد ریاست ہےانہوں نے کہا کہ ہندو مندر میں، عیسائی چرچ میں اور سکھ گردوارہ میں عبادت کرسکتے ہیں , پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی ہے , اس موقع پر گورنر سندھ کے ساتھ ہندو, سکھ اور مسیحی برادری کے لوگ بھی موجود تھے جنھوں نے کہا کہ ہاں ہمیں اس ملک میں آزادی حاصل ہے, گورنر سندھ نے کہا کہ جو لوگ کسی وجہ سے کسی بھی بندھن میں بندھے ہیں , وہ اب آزاد ہیں وہ سب لوگ آزاد ہیں وہ کہیں بھی جاسکتے ہیں, گورنر سندھ نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو ہلکا لے لیا ہے آپ لوگوں نےمیں آپ کو بتانا چاہتا ہوں یہاں انیس قائم خانی  بھی موجود ہیں , ہم کراچی والے جس کی چاہیں بجا سکے ہیں ,ہم کراچی والے اپنی ماؤں اور بہنوں کی عزت کرنا جانتے ہیں, ہم اپنی بہنوں اور ماؤں بیٹیوں کے محافظ ہیں, گورنر ہاؤس کا دروازہ 24 گھنٹے  عوام کے لیے  کھلا ہوا ہے, ہم نے بچوں کے ہاتھوں سے کلاشنکوف لے کر لیپ ٹاپ دے دیا ہے , گورنر سندھ نے کہا کہ پنجابی بھائی ہمارے بڑے بھائی ہیں۔۔۔۔۔۔گورنر ہاوس تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم, کیفی خیلی کی بھی پرفارمنس سے عوام خوب محفوظ ہوئے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*