گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا گیا، تمام 8 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بی ایل اے دہشتگردوں کی گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کمپلیکس گوادر پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے گوادر کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش کی جو فورسز نے بروقت کارروائی سے ناکام بنادی۔

سیکورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی میں بی ایل اے کے تمام 8 دہشتگرد حملہ آور مارے گئے۔

دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا تھا کہ گوادر میں گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا تھا کہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہونے سے قبل ایک دھماکا ہوا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کمپلیکس میں فائرنگ کے بعد دھماکوں کی بھی آوازیں سنی گئیں۔

واضح رہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں پاسپورٹ آفس، الیکشن کمیشن آفس سمیت دیگر سرکاری اداروں کے دفاتر ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*