
کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کی سڑکوں پر موٹر سائیکل پر غیراخلاقی حرکات کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں موجود جوڑے کو تلاش کر لیا، جو تفتیش کے دوران میاں بیوی نکلے۔
پولیس حکام کے مطابق، شوہر نے ابتدائی بیان میں موقف اختیار کیا کہ بائیک پنکچر ہونے کی وجہ سے اس نے اپنی اہلیہ کو بائیک پر آگے بٹھایا تھا، تاہم اس دوران کسی راہگیر نے ویڈیو بنا کر وائرل کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی اپنی اس حرکت پر انتہائی شرمندہ ہیں، جس پر پولیس نے انہیں دوبارہ ایسی حرکت نہ کرنے کی سخت تنبیہ اور سمجھانے کے بعد چھوڑ دیا ہے۔
