کے ڈی اے سے کالی بھیڑوں کی چھٹی شروع

سینئر ڈائریکٹر لینڈ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی شمس صدیقی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ آفس آرڈر جاری

اضافی عہدوں پر فائز پیرا شوٹ لینڈنگ کے ذریعے آکر اندھیر نگری مچانے والے کرپٹ ترین افسر فارغ

شمس صدیقی کے خلاف عوام کی بے شمار شکایات تھیں، عاطف لمبا، جاوید مائیکل کے خلاف بھی تحقیقات شروع

کراچی ( رپورٹ اے آر ملک) قومی اخبار گروپ کی ڈی اے میں کرپشن زوروں پر ہونے کی خبروں کی اشاعت اور کالی بھیڑوں کی نشاندہی کے بعد سیکریٹری نے کرپٹ عناصر کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا ہے اور پہلی کارروائی کرتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر لینڈ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) شمس صدیقی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔شمس صدیقی کے پاس چار مختلف محکموں کے چارج تھے۔رپورٹ کے مطابق

سیکریٹری نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کے ڈی اے سے تمام کرپٹ کالی بھیڑوں کو فارغ کرنے کیلئے بیڑا اٹھا لیا ہے، کے ڈی اے میں اپنے عہدے کے علاوہ مزید 3اضافی عہدوں پر فائز پیرا شوٹ لینڈنگ کے ذریعے ادارے میں آکر اندھیر نگری مچانے والے کرپٹ ترین سینئر ڈائریکٹرشمس صدیقی کو تمام عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہے، اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیکریٹری نے کے ڈی اے کے تمام کرپٹ ترین لوگوں کو فارغ کرنے اور ان کا احتساب کرنے کا عزم کرلیا ہے،شمس صدیقی کرپٹ ترین افسر تھے جن کے خلاف عوام کی بے شمار شکایات تھیں، وہ بلاشبہ کے ڈی اے کے زمینی خدا بنے رہے جو اپنے آپ کو عقل کل اور پاور ق±ل سمجھنے کے ساتھ کسی کو خاطر میں نہیں لاتے تھے، ہر پبلک ریلیشن اور ہر پبلک ڈیلنگ کے دوران جھگڑا کرنا بغیر پیسے لئے کسی کا کام نہ کرنا ان کا شیوہ رہا جبکہ ان کے رویے سے کے ڈی اے کے تمام اسٹاف سمیت نچلی سطح کے لوگ پریشان تھے ۔ حال ہی میں سیکریٹری کے اس اقدام کے بعد تحقیقاتی ادارے ‘ اینٹی کرپشن اور نیب نے بھی کرپٹ عناصر کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے اور عاطف لمبا’ کلرک ‘ جاوید مائیکل سمیت دیگر کے خلاف انکوائری کا عمل شروع کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ شمس صدیقی کو ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ، بچت بازار اور ممبر ایڈمنسٹریشن سے بھی ہٹا دیا گیا۔شمس صدیقی کو عہدوں سے ہٹانے کا آفس آرڈر جاری کر دیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*