کورنگی میں جعلی نوٹوں کی اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا: جنوبی پنجاب سے آئے دو ملزمان لاکھوں روپے کی جعلی کرنسی سمیت گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر)پنجاب سے جعلی نوٹوں کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفت میں آگئےکورنگی میںجعلی کرنسی کے استعمال میں ملوث دو ملزمان گرفتار، نقدی برآمد کرلی گئی،ملزمان عید الفطر کے موقع پر سیزن لگقنے آئے تھےتفصیلات کے مطابق کورنگی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی کے دھندے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان عید کے دنوں میں جعلی کرنسی مارکیٹ میں چلاتے تھے۔ملزم میں محمد ارباز ولد منور علی اور محمد عاقب ولد محمد جاوید شامل ہیں ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5000 روپے کے 26 جعلی نوٹ مالیتی 1,30,000 روپے اور دو عدد موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے صادقہ آباد سے ہے اور وہ سرائیکی برادری کے ایک خاندان سے وابستہ ہیں۔ ایس ایچ او کورنگی انسپکٹر محمد علی نیازی کے مطابق ملزمان خصوصی طور پر رمضان المبارک کے آخری ایام میں جعلی کرنسی کی سپلائی کے مقصد سے کراچی آئے تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ماضی میں بھی اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث رہے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اہم انکشافات کیے ہیں، جن کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ سہولت کاروں اور خریداروں کی تلاش بھی جاری ہے، جبکہ برآمد شدہ جعلی نوٹوں کی مالیت اور ذرائع سے متعلق تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہےگرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 86/2026 بجرم دفعہ 489-C تعزیرات پاکستان کے تحت درج کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*