
کراچی : ماہ رمضان المبارک کے موقع پر اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں پر قابو پانے کیلیے کمشنر کراچی نے اہم قدم اٹھا لیا۔
رپورٹ کے مطابق کمشنر کراچی کی ہدایت پر شہر کے 71 بڑے سپر اسٹورز نے رمضان کاؤنٹرز قائم کردیے۔
انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ماہ رمضان کے پانچویں روز 240گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، 5ویں روز 21 لاکھ 74 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
126مقامات پر سرکاری نرخوں پر آکشن کیا گیا، ایک ہزار 116 مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں، 5روز میں مجموعی طور پر ایک ہزار 180 گراں فروشوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔
مذکورہ دکانداروں پر ایک کروڑ 6 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا، 5 روز میں 4 ہزار 221 مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں۔
533مقامات پر آکشن کے ذریعے سرکاری نرخوں پر اشیاء فروخت کی گئیں، 10دکانیں سیل، 7 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔
