کلکٹر کسٹم کراچی ایئرپورٹ کی ہدایت پر بیرون ملک سے آنے والے پارسل کے زریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

کلکٹر کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی جناب عدیم خان صاحب کو خفیہ اطلاع موصول ھوئی کہ ممکنہ طور پر پارسل کے ذریعے ممنوعہ منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی
اس خفیہ اطلاع پر کلکٹر ائرپورٹ عدیم خان صاحب نے ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ محمد فیصل خان صاحب کو فوری طور پر ممکنہ اسمگلنگ کے تدارک کے لئے ہدایت جاری کیں جنھوں نے کراچی میں تمام کارگو ہینڈلنگ پوائنٹس کی نگرانی کے لیے اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم شرجیل وسان صاحب کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔جنھوں نے بیرون ملک سے آنے والے تمام پارسلز کی مزید کڑی نگرانی اسکینگ اور مشکوک پارسلز کی چیکنگ کی جس کے نتیجہ میں انٹرنیشنل میل آفس پر تعینات کسٹمز کے عملے نے بنکاک سے کراچی پہنچنے والے تھائی ادرک کے پارسل کو شک کی بنیاد پر اسکینگ کی گئی اور پارسل کے مشکوک ھونے پر کھول کر پارسل۔کی جانچ پڑتال کی جس کے نتیجہ میں پارسل میں منشیات کی نشاندی۔ھوئی جس کو موقع پر موجود نارکوٹکس چیکنگ کٹ سے ٹیسٹ کیا گیا جس سے میراجوانہ(Cannabis) کی نشان دہی ھوئی

برآمد شدہ میراجوانہ (منشیات) کا کل وزن500 گرامز اور مالیت2250000 روپے ھے
کسٹمز / نارکوٹکس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی، مزید تفتیش جاری ھے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ھیں
پاکستان کسٹمز نے ملک کو منشیات سے پاک رکھنے کا اعادہ کیا ھوا ھے اور مستقبل میں بھی ملک کو منشیات سے پاک رکھنے کے لئے ایسی کوششوں کی بیخ کنی جاری رکھی جائیں گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*